اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی پولیس کی بڑی کاروائی، کالعدم تکفیری جماعت لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک

شیعت نیوز: کراچی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری جماعت لشکر جھنگوی کے تین دہشتگرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک دہشتگرد طلعت محمود عرف یوسف کالعدم القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر نکلا۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/ali-raza-abidi-killers-bail/”]

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق مارے جانے والے دو دہشتگردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے خطرناک دہشتگرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا، جو سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button