اہم ترین خبریںپاکستان

شہید علی رضا عابدی قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےمعروف شیعہ سیاسی رہنما شہیدعلی رضا عابدی کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

شیعت نیوز:  سابق رکن قومی اسمبلی اور نامور شیعہ سیاسی رہنما شہید علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر 2 ملزمان ابوبکر اور محمد غزالی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کیس میں تیسرے نامزد ملزم فاروق کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا گیا، جبکہ کیس میں ایک ملزم پہلے سے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:شہید علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

پولیس کے مطابق ملزمان پر علی رضا عابدی کے قتل میں سہولتکاری کا الزام ہے، علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018ء میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button