اہم ترین خبریںپاکستان

عالمی برادری بھارت اور اسرائیل کے مظالم کا سد باب کرے ،آغا حامد علی شاہ موسوی

علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھاو، ڈراو،مال کماو اورتسلط جمائو شیطانی ایجنڈاہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کومسلمانوں ہی کیخلاف استعمال کیاجارہاہے

شیعت نیوز: عالمی ادارے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کافوری نوٹس لیں۔بھارت واسرائیل کومظالم بندکرنے پرمجبورکریں۔ کشمیریوں، فلسطینیوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی بازیابی کویقینی بنایاجائے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نےجمعہ کوعشرہ صادق آل ؑ محمدؐ کی مناسبت سے مجلس صادق آل محمدؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھاو، ڈراو،مال کماو اورتسلط جمائو شیطانی ایجنڈاہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کومسلمانوں ہی کیخلاف استعمال کیاجارہاہے۔آقای موسوی نے کہاکہ جنوبی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ کے خطے عرصہ درازسے گوں ناگوں مسائل، ظلم وبربریت کاشکارہیں۔کشیدگی بڑھاکر اپناتسلط جمانااوراپنے پٹھوئوں کوعلاقے کاچوہدری بنانا استعماری سرغنہ کامقصدہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button