دنیا

ٹرمپ انتظامیہ ،ایران کے خلاف کسی بھی غیرمنطقی اقدام سے باز رہے۔ روس

شیعت نیوز: روسی حکومت نے ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی غیرمنطقی اقدام سے باز رہے۔

ترجمان روسی ایوان صدر کریملن ’’دیمیتری پیسکوف‘‘ اور نائب وزیر خارجہ’’سرگئی ریابکوف‘‘ نے اپنے بیانات میں امریکہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران سے متعلق کوئی غیرمنطقی اور بیہودہ حرکت نہ کرے۔

سرگئی ریابکوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی تشویشناک رپورٹس سامنے آرہی ہیں، ہمیں سنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کردیا تھا جسے بعد صدر ٹرمپ نے روک دیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی گردی پرعالمی برادری کی تشویش

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال لڑائی کا خطرہ ٹل گیا ہے اور روس، واشنگٹن میں بیٹھے ذمہ دار حکام سے رابطے میں ہے تا کہ ان کو ایران سے کسی بھی لڑائی کے سنگین خطرات سے آگاہ کرے۔

اعلی روسی سفارتکار کا کہنا تھا کہ ہم کوئی قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر جو حالات ہمارے سامنے ہے اسے ہم خطرناک قرار دیتے ہیں۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے بھی خلیج فارس کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے صبر و تحمل کے مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ روس تمام صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے، ہمیں اس حوالے سے تشویش ہے جس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز روسی صدر اپنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ لڑائی کو خطے کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے لڑائی امریکہ پر سنگین نتائج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button