اہم ترین خبریںایران

آخر امریکی ڈرون ایرانی سرحد میں آبنائے ہُرمُز کے قریب کیا کررہا تھا؟

شیعت نیوز: کل علی الصبح ایران نے اپنی سرحدی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں کوہ مبارک کے قریب ایرانی سمندر میں فضائی حدود کیخلاف ورزی پر تباہ کیا گیا لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ آخر یہ طیارہ یہاں کیا کررہا تھا؟

کوہ مبارک نامی یہ علاقہ مشہور و معروف آبنائے ہرمز کے نزدیک ہے جو کہ تیل کی بین الاقوامی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔

چند دن قبل آبنائے ہر مز کے قریب بحیرہ عمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملہ ہواتھا جس سے دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی تھی۔

اس حملے میں امریکہ و اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ملے تھے کہ جس میں جاپانی جہاز پر حملہ کر کے جاپان کو ایران سے دوستی سے باز رہنے کا پیغام دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے اس ہی صوبے ہرمزگان کی بندرگاہوں اور بحری امور کے عملے نے ان جہازوں سے عملے کو ریسکیو کیا اور وہاں موجودکچھ ثبوت بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%da%a9%db%92-%d9%be%db%8c%d8%b4%d8%b1%d9%81%d8%aa%db%81-%d8%ac%d8%a7%d8%b3%d9%88%d8%b3-%da%88%d8%b1%d9%88%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d9%84%d8%a8%db%81-%d8%b3%d9%85/”]

یاد رہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے کے فوراً بعد امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مزید 1000 فوجی بڑھانے کا اعلان کردیا تھا۔

گزشتہ روز تباہ ہونے والے امریکی ڈرون کا ایران کے اس ہی صوبے میں موجود ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان حملوں کی پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ تھا اور وہ اب بھی ان پانیوں میں کسی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان تمام سازشوں کا مقصد خطے میں امریکی ، صیہونی و سعودی بالادستی کا خواب پورا کرنا اور ایران کے خلاف دیگر ممالک کو آمادہ کرنا ہے تاکہ امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کا جواز پیش کیا جاسکےلیکن مشیت خداوندی یہی ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ و اس کے حواری ذلیل و رسوا ہوں اور شکست فاش ان کا مقدر ہو۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button