سعودی عرب

یمنی فوج کا سعودی عرب کے اہم مقام پر حملہ ، آل سعود کی نیندیں حرام

شیعت نیوز: یمنی مجاہدین نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کا اہم مقام تباہ کردیاہے جس سے آل سعود کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی مجاہدین کی کاروائیاں جاری ہیں، یمنی میزائل فورس نے گزشتہ شب سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں واقع "الشَقَیق اسٹیم پاور پلانٹ” نامی بجلی گھر پر کروز میزائل داغ کر اسے تباہ کر دیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیٰ سریع نے بتایا کہ کروز میزائل نے اپنے ہدف کو بڑی باریکی سے نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ یمنی عوام پر سعودی اتحادی افواج کی جانب سے جاری مجرمانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
"الشقیق اسٹیم پاور پلانٹ” سعودی عرب کے بڑے بجلی گھروں میں شمار ہوتا ہے جسکی لاگت 12.23 ارب سعودی ریال (تقریباً 4 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ یہ بجلی گھر 2,640 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بجلی گھر سے صوبہ جیزان اور صوبہ عسیر کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اسے 5 سالوں کی طویل مدت میں تعمیر کیا گیا جو رواں سال 2019ء کی ابتداء میں ہی مکمل ہوا۔ جو یمنی مجاہدین کے ایک کروز میزائل کی بدولت خاکستر ہو گیاہے۔

یاد رہے کہ آل سعود نے یمن پر گزشتہ چار سالوں سے وحشیانہ بمباری اور جارحیت کا بازار گرم کیا پوا ہے جس میں اسے اسرائیل، عرم امارات سمیت دیگر ممالک کی فوجی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے مین اب تک ہزاروں معصوم بچوں سمیت لاکھوں افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد یمنی فوج کے ترجمان نے جارحیت بند نہ کرنے کی صورت میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف کاروائیوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button