یمن

انصاراللہ نے امریکی ڈرون مارگرایا، خطے میں امریکی و سعودی بالا دستی کا خواب چکنا چور

شیعت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے امریکی ڈرون طیارہ گرا کرخطے میں امریکی و سعودی بالادستی کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ نے US MQ-9 ریپر نامی امریکی ڈرون طیارہ مار گرایاہے۔

یمنی فورسز کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ گرانے کے بعد خطے میں امریکی و سعودی بالادستی کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یمنی فوج کے ہاتھوں اپنا ڈرون طیارہ مارگرائے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اس سے قبل یمنی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے ایئر پورٹ پر مسلسل 5 بار میزائل داغے گئےتھے جسے امریکہ کا دفاعی سسٹم روکنے میں ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ یمنیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں اور اب امریکی ڈرون گرانے کے بعد سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button