ایران

امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ کرے۔ تخت روانچی

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے شامی علاقائی سالمیت اور حکمرانی پر زور دیا ہے کہ امریکہ اس ملک میں اپنی غیرقانونی موجودگی کا خاتمہ کرے۔

یہ بات ’’مجید تخت روانچی‘‘ نے منگل کے روز شام کے موضوع سے سلامتی کونسل کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آستانہ فریم ورک میں شامل دوسرے ممالک شامی حکومت کی حمایت کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے متعین دہشتگردوں سے مسلسل نمٹنے کو جاری رکھیں گے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نےسعودی عرب کو بچوں کا سب سے بڑا قاتل ملک قرار دے دیا

تخت روانچی نے امریکہ کی جانب سے عالمی حقوق بالخصوص انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے شام میں ان کی غیرقانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف شامی قوم اپنے ملک کے مستقبل پر فیصلہ کرسکتی ہیں اور ان خطرناک دہشتگردوں جنہوں نے بڑی تعداد میں شامی شہریوں کو اغوا کرلئے ہیں، سے مقابلے کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button