سعودی عرب

یمنیوں  نے سعودیوں کی نیندیں حرام کردیں، ایسا حملہ کہ جان کر آپ خوش ہوجائیں

شیعت نیوز : یمنیوں نے سعودی اتحادی افواج کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں، یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی افواج کے ترجمان ’’یحییٰ سریع‘‘ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ یمنی ڈرون ’’قاصف -K2 ‘‘ کی مدد سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں جارح ملک سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر ہر قسم کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔

یمنی مسلح افواج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں کیجانب سے جارح ملک سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام پر وحشیانہ بمباری کے لئے استعمال کئے جانے والے ’’ابہا‘‘ ہوائی اڈے پر ایک مرتبہ پھر کامیاب حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہ ہر قسم کی فضائی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/riaz-aur-israel-par-hamlon-ka-elan/”]

سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ’’ابھا‘‘ میں واقع اس ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹس کے ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ یمنی ’’قاصف-K2 ‘‘ ڈرون طیاروں نے جارح ملک سعودی عرب کی ’’ابہا‘‘ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی تفصیلات بعد میںنشر کی جائیں گی۔

غور طلب بات یہ کہ لاکھوں ڈالر کے عوض امریکہ سے خریدے گئے میزائل ڈیفنس سسٹم بھی ان حملوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے کچھ دن قبل اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگرسعودی عرب کی جانب سے جارحیت نہ رکی تو یمنی فوج ان حملوں کا جواب سعودی عرب کی سرزمین میں دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button