اہم ترین خبریںپاکستان

برادر اسلامی ملک ایران کی سالمیت خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

یاد رہے کہ ہر سال 12 جون کو شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی برسی منائی جاتی ہے اور قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے اسی سلسلے میں جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔

شیعت نیوز: مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ برادر اسلامی ملک ایران کی سالمیت خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور دینی تعلقات ہیں، جو کسی طور ختم نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر موقع پر ایران کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ہر سال 12 جون کو شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی برسی منائی جاتی ہے اور قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری نے اسی سلسلے میں جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سعودی عرب نے اسرائیل کا ہم آواز بن کر امت مسلمہ کا امیج متاثر کیا ہے، علامہ راغب نعیمی

قبل ازیں قونصلر جنرل ایران محمد رضا ناظری نے وفد کے ہمراہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ڈاکٹر رضا ناظری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی شہادت قابل رشک اور خدمات لازوال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو دہشتگردوں نے صرف اس لئے نشانہ بنایا کہ وہ امن کی بات کرتے تھے اور ان کے لازوال تاریخی فتوے نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button