یمن

یمنی مجاہدین کا چوتھی بار سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر حملہ ، پروازیں معطل

شیعت نیوز: یمنی ڈرونز طیاروں نے آج صبح سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ بمباری کی ہے جس کے بعد ابھا ایئر پورٹ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئی۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کو ڈرونز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد ابھا ایئر پورٹ سے پروازوں کی رفت و آمد بند ہوگئی۔

سعودی عرب نے یمنی ڈرونز کے حملے کی تائید اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ايئر ڈیفنس نے 5 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ یمنی ڈرونز کا ابھا ایئر پورٹ پر یہ چوتھا حملہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button