ایران

ایران کی سلامتی کونسل میں امریکی شرمناک الزامات کی شدید مذمت

شیعت نیوز: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تیل بردار جہازوں پر گزشتہ روز ہونے والے حملوں سے متعلق ایران مخالف امریکی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں قائم ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشست کے دوران ایران مخالف امریکی الزامات کا مقصد فتنہ برپا کرنا ہے اور یہ ہمارے خلاف نفسیاتی جنگ کی ایک کڑی ہے۔

بیان کے مطابق، ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی معاشی جنگ اور دہشت گردی سے خلیج فارس کے خطے کو بڑا خطرہ لاحق ہے جس سے عالمی امن و سلامتی بھی متاثر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جعلی خبر اور غیر مصدقہ اطلاعات سے نہ ہی حقیقت تبدیل ہوتی ہے اور نہ دوسروں پر شرمناک الزامات لگا کر صورتحال کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے دباؤ، غیرقانونی رویے اور شرانگیزی پر انتباہ کرتے ہوئے گزشتہ روز سمندر میں تیل بردار جہازوں کوپیش آنے والے حادثے کو مشکوک قرار دیتا ہے۔

ایران عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ کی شرانگیزی اور منفی اقدامات کا از خود نوٹس لے جہاں وہ اپنے علاقائی اتحادیوں سے مل کر خطے کو بدامنی کا شکار کررہا ہے۔

بیان کے مطابق، ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا واحد راستہ تمام علاقائی ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت اور حقیقت پر مبنی تعاون ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایرانی نیوی امدادی کاروائی کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button