دنیا

عرب حکومتیں اقتدار بچانے کےلیے اسرائیل سے قربتیں بڑھا رہی ہیں ۔تیونسی سابق صدر

شیعت نیوز: تیونس کے سابق صدر محمد المنصف المرزوقی نے کہا ہے کہ عرب حکومتیں اپنا اقتدار بچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی تگ ود میں سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’’عرب اور نارملائیشین کے مسائل‘‘ سے ریکارڈڈ خطاب میں المرزوقی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کو اپنے اقتدار کے ہاتھ سے چھن جانے کا ڈر ہے اور وہ صرف اپنے اقتدار کی بقاء کے لیے اسرائیل سے قربت فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت دیگر بنیادی حقوق کی سودے بازی کرنا چاہتےہیں۔

المرزوقی نے مزیدکہا کہ عرب حکومتوں کی داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل عرب ملکوں سے قربت پیدا کررہا ہے۔ دوسری طرف  عرب اقوام پرمسلط غیرنمائندہ حکومتیں اپنے اقتدار کےدوام کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ اسرائیل سے تعلقات اور فلسطینیوں کے حقوق کی نفی بھی ان کے اقتدار کی بقاء کی جنگ کا حصہ ہے۔ یہ حکومتیں عرب اقوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی نہیں کرتیں اور عرب اقوام بھی ان کی استبدادیت کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

المرزوقی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات فطری اصولوںکے خلاف ہیں۔ یہ نہ تو احترام آدمیت میں شامل ہیں نہ ہی تاریخی اور قانونی دائروں میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے حقوق پرغاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے اوران کے دیرینہ حقوق غصب کیے گئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کوآگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔

کانفرنس سے القدس میں مسلم۔ مسیحی کمیٹی کے رکن اور سرکردہ عیسائی رہنما عمانویل مسلم نے کہا کہ فلسطینی قوم اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کسی بھی تجویز کو دیوار پردے مارے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی قوم کو اپنی جدو جہد جاری رکھنے کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button