اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ کی اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے تعزیت

مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی ملک میں بین المذاہب اور خاص کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں صرف کی

شیعت نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ جعفریہ الائنس کے سربراہ معروف ذاکر اہل بیت ع علامہ عباس کمیلی کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مرحوم علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی ملک میں بین المذاہب اور خاص کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں صرف کی، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

اس موقع پر وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ، پی پی رہنما راشد ربانی اور جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button