خڑکمرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی
شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی خڑ کمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افسران جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رکھنی چاہیے اور علاقے کی ترقی اور دیر پاامن برقرار رکھنے کےلئے مزید ٹھوس اقداما ت اُٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ خبربھی لازمی پڑھیں:دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک نیٹ ورک ختم کرنا ہوںگے،علامہ ساجد نقوی
علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔







