مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کا اہم اجلاس، تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت
ایم ڈبلیو ایم
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے ‘شوریٰ عالی’ کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کی، جس میں شوریٰ کے دیگر اراکین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ کی عملی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اس اہم اجلاس کے دوران تنظیم کو درپیش مختلف مسائل کے حل اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس کی آئندہ فعالیت کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اور پالیسی بھی وضع کی گئی تاکہ ملی و تنظیمی اہداف کو بخوبی حاصل کیا جا سکے۔







