اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ ادا، گورنر سندھ سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

سرمایہ ملت جعفریہ، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان ،سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ محفل شاہ خراسان میں اداکردی گئی۔نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداءادا کی گئی

شیعت نیوز: سرمایہ ملت جعفریہ، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان ،سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ محفل شاہ خراسان میں اداکردی گئی۔نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداءادا کی گئی۔جبکہ تدفین حسینی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں عمل میں آئی۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :سرمایہ ملت سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

نماز جناز ہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال،رکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیز، پی پی پی کے رہنما وقارمہدی ،شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی،علامہ مرزایوسف حسین، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سید باقرعباس زیدی، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن ۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :وزیر اعظم عمران خان ودیگر سیاسی قائدین کا علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

علامہ فرقان، حیدر عابدی، علامہ صادق رضا تقوی،علامہ علی کرارنقوی، آئی ایس او کراچی کے صدر محمد عباس سمیت سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد علامہ عباس کمیلی کو آہوں اور سسکیوں میں حسینی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button