اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم سندھ کے رہنماؤں نے عیدالفطر کی خوشیاں خانوادہ شہداءکے ساتھ منائیں

وفدنےشہدائے ملت جعفریہ شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید صفدر عباس ،شہید عبدالعالم ہزارہ، شہید علی شاہ اور شہید سرفراز بنگش کے گھروں پر حاضری دی اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کی، جہاں فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ خانوادگان شہداء کو پھولوں کا گلدستہ مٹھائی اور عیدی پیش کی گئی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ عید الفطر کا دن خانوادہ شہداء کے ساتھ گزارا۔ وفد نے قبور شہداءپر حاضری بھی دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وفدنےشہدائے ملت جعفریہ شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید صفدر عباس ،شہید عبدالعالم ہزارہ، شہید علی شاہ اور شہید سرفراز بنگش کے گھروں پر حاضری دی اور خانوادہ شہداء سے ملاقات کی، جہاں فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ خانوادگان شہداء کو پھولوں کا گلدستہ مٹھائی اور عیدی پیش کی گئی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:عیدالفطر مسلمانان عالم کے مابین اخوت اور محبت کا بے مثال دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے وفد میں مولانا باقر زیدی کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسی امور میر تقی ظفر اور مسجد و امام بارگاہ وحدت مسلمین کے ٹرسٹیز شامل تھے۔ خانوادگان شہداء نے انتہائی گرمجوشی سے مولانا باقر زیدی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button