اہم ترین خبریںایران

فلسطین سے غداری کرکے بحرینی و سعودی حکمرانوں نے دلدل میں قدم رکھ دیا۔ آیت اللہ خامنہ ائ

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی سرانجام کو پہنچے گا۔

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی سرانجام کو پہنچے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی (رہ) میں نمازعید سعید فطر رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور دلوں سے کدورتوں کو دور کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم شہداء کے راستے پر مستحکم طور پر گامزن رہےگی۔

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے رمضان المبارک میں انس با قرآن کے شاندار جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر جوانوں نے مساجد ، امام بارگاہوں ، مزاروں اور عام مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کے شاندار جلوے پیش کئے۔ اللہ تعالی ہماری قوم اور جوانوں کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو بھی یاد رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو اس سلسلے میں خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ائ نے صدی معاملے کے عنوان سے مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے شوم نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: سعودی عرب اور بحرین جیسے بعض اسلامی ممالک کی غداری کی بنا پر امریکہ اپنے شوم نقشہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button