مقبوضہ فلسطین

مسئلہ فلسطین حق اور باطل کی پہچان کا مسئلہ ہے،ڈاکٹر محمود الزہار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی رہنما ڈاکٹر محمود الزہار نے بحرین میں ہونے والے صدی معاملے کو شکست خوردہ اور ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،صدی معاملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور عرب ممالک نے ٹرمپ کے خلاف کوئی اقدام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ صدی معاملے کو طے کرلیا ہے۔ محمود الزہار نے امریکہ نواز عرب ممالک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پیروکار عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے ساتھ آشکارا خیانت کررہے ہیں اور فلسطینی سرزمین اور فلسطینی قوم کے اہداف کو چند ٹکوں ميں فروخت کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں البتہ ان کی یہ کوششیں ناکام ہوجائیں گے۔

فلسطینی رہنما محمود الزہار نے بحرین میں ہونے والے صدی معاملے کے سلسلے میں اقتصادی اجلاس کے بارے میں مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی فلسطینی سرزمین، فلسطینیوں کے وطن واپسی کے حق اور اسلامی مقدسات کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ فلسطینی عوام صدی معاملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔ محمود الزہار نے عالمی یوم قدس کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس درحقیقت فلسطین کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کا بہترین اور تاریخی دن ہے جس کی بنیاد حضرت امام خمینی (رہ) رکھی ہے اس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حق اور باطل کی پہچان کا مسئلہ ہے حق کے طرفدار فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کررہے ہیں جب باطل کے طرفدار امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں ، محمود الزہار نے کہا کہ سعودی عرب، بحرین اور امارات کے علاوہ باقی عرب ممالک صدی معاملے کے خلاف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button