پاکستان

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں

شیعیت نیوز: رہبر کبیر امام خمینیؒ کے فرمان پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام سندھ بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں عاشقان القدس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکی جانب سے ملک بھر کی طرح سند ھ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میںسکھر چودر ی اظہر، خیرپور آغا منور جعفری، ڑانی پوومیں مولانا احمد علی،ٹھری میں مولا نبی بخش،شکارپورمیں فدا عباس، کنب مولانا نقی، جیکب آباد میںمولانا سیف علی،کشمور میںمیر فائق،لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھداکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجاد، مٹیاری میںمولانا دوست علی، ٹنڈو الہ یارمیں غلام رسول، ماتلی یعقوب حسینی،بدین میں مولا نا سید نادر، سجاول میںمظفر لغاری، ٹھٹہ میں ڈاکٹر عبد الحسن،ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میںراجا اسد،تھرمیں امیر سلطان، سانگھر میںکریم بخش،نوشہرہ میںو اسد علی، جامشورومیں سید غلام شاہ دادو میںاصغر حسین اورگھوٹکی میںمولانا معشوق قمی ودیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button