پاکستان

اسلام آباد، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی کا انعقاد

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام آزادی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارون عاشقان القدس نے امام خمینی ؒ کے فرمان پر شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی صیہونی قبضہ سے آزادی اور امریکی ایماپہ مسلط کی جانیوالی “ صدی کی ڈیل “ کہ خلاف جمعۃ الوادع کو ملک بھر میں یوم القدس کہ طور پہ منایا گیا۔

یوم القدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ملک بھر میں آزادی القدس ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا آزادی القدس ریلی سے خطاب

اسلام آباد میں نکالی جانیوالی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا “ صدی کی ڈیل کا منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن عارف حسین کا آزادی القدس ریلی سے خطاب

القدس ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن عارف حسین نے کہا کہ مسلم ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی بجائے مسلم حکمرانوں کو صیہونی مظالم کے خلاف اور قبلہ اول کی ازادی کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ استعماری قوتیں زندگی کے ہر میدان میں عالم اسلام کو پسپا کرنے پر ت ±لی ہوئی ہیں۔ فلسطین کے مسلم مکینوں کو ان کی املاک سے بےدخل کرکے مہاجر بنایا جا رہا ہے جب کہ باہر سے آکرآباد ہونے والے یہودی اس مسلم ریاست پر قابض ہوگئے ہیں۔ اس مسلم ریاست کو یہودی تسلط سے چھڑانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے صیہونی مظالم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد کا مطالبہ کیا۔

 

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا آزادی القدس ریلی سے خطاب

القدس ریلی سے اپنے خطاب میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف واحدی نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں جو نہ صرف اخلاقی تنزلی ہے بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحاََ انحراف ہے۔ اسرائیل کی بجائے مسلمان ممالک کے خلاف عرب ممالک کا اتحاد ان کی ترحیجات اور اہداف کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر کا آزادی القدس ریلی سے خطاب

القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبرنے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔ عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔ یہود و نصاریٰ کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔ تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلٰی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کا آزادی القدس ریلی سے خطاب

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ امام خمینی کے حکم کے مطابق یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ دنیا کا ہر ذی شعور جو ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے، وہ اس دن کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button