پاکستان

فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےآزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی مناسبت سے جمعہ الوداع کو آج ملک بھر میں فلسطین کی مکمل آزادی کی حمایت میں اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے قدس ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا’’صدی کی ڈیل‘‘ منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے اور وہ وقت دور نہیں کہ جب غاصب صیہونیوں سے قبلہ اول آزاد ہوگا اور مظلوم فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button