پاکستان

وزیر اعظم عمرا ن خان مکہ سمیٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائینگے

وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ، وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہر مدینہ پہنچیں گے، وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے، رات مکہ روانہ ہوجائیں گے۔

شیعیت نیوز: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر مشیرتجارت رزاق داؤد اور وفاقی وزیرمراد سعید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، اور وزیراعلیٰ کے پی محمودخان اور وزیر منصوبہ بندی بھی ساتھ جائیں گے۔

وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ، وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہر مدینہ پہنچیں گے، وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری دیں گے، رات مکہ روانہ ہوجائیں گے۔

حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباو ڈالا گیا، شیرین مزاری کا اعتراف

وزیراعظم آج رات وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے، وزیراعظم کل اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کاعنوان “مکہ سمٹ” رکھا گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم خطاب کریں گے، اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب میں امریکی ایماء پر تین اہم کانفرنسز طلب کی گئی ہیں جس میں اسلامی سربراہی تنظیم سمیت جی سی سی اور عرب لیگ کے اجلاس بھی بلائے گئے، ان تمام کانفرنسز کا مقصد ایران کے خلاف ماحول ساز ی کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button