اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیلی کو جغرافیائی اعتبار سے توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس وقت مزاحمتی بلاک پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہے جسے استکباری قوتیں شکست نہیں دے سکتیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل سخت خوفزدہ ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے، مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اسے چند عرب ممالک ذاتی حیثیت سے طے نہیں کر سکتے۔ صدی کی ڈییل کوئی مزاحتمی تحریک نہیں مانتی، جو بھی ٹرمپ کی ڈیل کو مانے گا وہ خائن تصور ہوگا، ڈیل آف سینچری مظلوم فلسطینوں کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے جسے کچھ ناعاقبت پسند عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرے ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ فلسطین پر صرف فلسطینوں کا حق ہے۔ قدس پر قبضہ کرنے والوں کی کوشش تھی کہ مسئلہ فلسطین کو قصہ پارینہ بنا دیا جائے۔ ہم نے اس مسئلے کو فراموش نہیں ہونے دینا۔ سچ یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ایک احمق شخص ہے جو گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔

ڈیل آف سینچری کے ذریعے اسرائیلی کو جغرافیائی اعتبار سے توسیع دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس وقت مزاحمتی بلاک پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہے جسے استکباری قوتیں شکست نہیں دے سکتیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل سخت خوفزدہ ہے۔

یوم علی ؑکے بعد یوم القدس کو بھی سکیورٹی خطرات، ایک خودکش جیکٹ اور حملہ آورکی تلاش جاری

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قائد اعظم کے فرمودات کو پیش نظر رکھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ قائد اعِظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔ اسرائیل تمام مسائل کی جڑ ہے۔ ہم نے فلسطین کے مسلمانوں کی بھرپور حمایت جاری رکھنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انقلاب اسلامی آیا تو امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ نے اسرائیل کا سفارتخانہ بند کرکے یاسر عرفات کو عمارت دے دی تاکہ فلسطین کا سفارتخانہ کھولا جائے۔ فلسطین کے ایشو کو دفن ہونے نہیں دیں گے۔ پاک سرزمین پر جمعہ کے روز القدس ریلیاں نکلیں گی اور مظلوموں کی حمایت کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ روح اللہ امام خمینی نے مسئلہ قدس کو کرپٹ حکمرانوں سے نکال کر عوام کے ہاتھ میں دیا۔ ایک ریاست ہے وہ ہے فلسطین جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہے اسرائیل صرف قابض ہے اور ہم ہرگز اسرئیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button