اہم ترین خبریںپاکستان

عالمی استکبار اور صیہونزم کی کوشش ہےکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کی ترجیحات سے ختم ہو جائے، مرکزی صدرآئی ایس او

لاہور کے نجی ہوٹل میں متحدہ طلبہ محاذ پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر انتظام آزادی قدس وکشمیرطلبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام ملکی سیاسی، مذہبی ،لسانی طلبہ تنظیموں سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے بھی شرکت کی

شیعت نیوز: لاہور کے نجی ہوٹل میں متحدہ طلبہ محاذ پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر انتظام آزادی قدس وکشمیرطلبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی تمام ملکی سیاسی، مذہبی ،لسانی طلبہ تنظیموں سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔آزادی قدس وکشمیر کانفرنس سے معروف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کیا۔ جن میں پی ٹی آئی سے جماعت اسلامی سے فرید پراچہ، اور مجلس وحدت مسلمین سے ناصر عبا س شیرازی شامل تھے۔

جبکہ کانفرنس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عارف حسین،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیز الحسن ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف ،جمعیت طلباء اسلام سے حافظ عبد الرحمن ،اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن سے حافظ عبد الماجد ادریس ،سرائیکستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کاشف خان کھچی ،جمعیت طلبہ اسلام کے غازی الدین بابر،مسلم لیگ ق سے سہیل چیمہ،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سے راجہ شیراز کیانی شرکت کی۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر سید محمد قاسم شمسی نے مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ میں اتحاد کا وسیلہ قرار دیا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونزم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مسئلہ، عالم اسلام کی ترجیحات سے ختم ہو جائے۔انکا کہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کیلئے مسلم دنیا کو دہشتگردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :سعودی حکومت کا ایک اورشرمناک اقدام، عوام کو یوم القدس منانے سے روکنے والے ممالک کو حج کوٹے میں اضافے کی پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ متحدہ طلبہ محاذ کے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ڈیل آف دی سینجری مظلوم فلسطینیوں سے ان کی سرزمین چھینے کا منصوبہ ہے، جسے کچھ ناعاقبت اندیش عرب حکمرانوں کی مدد حاصل ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین پر فلسطینوں کا حق ہے، قبلہ اول کی آزادی مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جمعةالوداع کو ملک گیر یوم القدس منائیں گے۔ اس موقع پر ملک گیر ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔

جماعت اسلامی کے رہنماء فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں دیرپا امن ناممکنات میں سے ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق عالم بشر کی دعویدار تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ بھارتی ظلم و بربریت سے کبھی بھی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، ایک دن کشمیریوں کا بیگناہ خون بھارتی حکومت کو خش و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عمومی طور پر انسانیت کیلئے اور خاص طور پر عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے، القدس کی آزادی ہر مسلمان کا دینی و ایمانی فریضہ ہے، بیت القدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو متحد کرکے بھرپور جہاد ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دنیا بھر میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، مسلمان حکمران قبلہ اول کی بازیابی کیلئے عملی جدوجہد کریں۔القدس کانفرنس کے شرکا نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپیل کی کہ پاکستان کے عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس بھرپور انداز میں منائیں۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ طور پر قراردادیں منظور کی گئیں جس میں فلسطینیوں کی حمایت اور جدوجہد آزادی کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button