پاکستان

تحریک حمایت مظلومین کی گورنرجی بی سے ملاقات، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی متنازعہ سمری مسترد

اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل خاص کر عوامی ملکیتی زمینوں پر جبری قبضے، سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی پامالی،سرکاری اداروں میں فرقہ وارانہ ماحول کو پروان چڑھانے سمیت اہم قومی وملی ایشوز پر گفت وشنید کی۔

شیعت نیوز: تحریک حمایت مظلومین کے رہنمائوں نے ججز اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی متنازعہ سمریز کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے تحت ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں میرٹ کیا جائے۔

تحریک حمایت مظلومین کے رہنمائوں کیپٹن محمد شفیع، حاجی رضوان علی، مظفر عباس، الیاس صدیقی، عارف قنبری، غلام عباس، غلام حیدر ، حاجی صفدر اور اختر حسین پر مشتمل وفد نے گورنر گلگت بلتستان جناب راجہ جلال حسین مقپون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:تحریک حمایت مظلومین گلگت کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کو وسعت دینے کیلئے رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل خاص کر عوامی ملکیتی زمینوں پر جبری قبضے، سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی پامالی،سرکاری اداروں میں فرقہ وارانہ ماحول کو پروان چڑھانے سمیت اہم قومی وملی ایشوز پر گفت وشنید کی۔

تحریک حمایت مظلومین کے رہنمائوں نے گورنر گلگت بلتستان سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلے میں بھیجی گئی سمری کو مسترد کرتے ہوئے اس کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔وفد میں شامل رہنمائوں نے سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف جج کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے تحت چیف جج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

تحریک کے رہنمائوں نے گورنر گلگت بلتستان کو اس خطے کے جملہ مسائل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔رہنمائوں نے واضح طور پر حکومت کو پیغام دیا کہ کسی متنازعہ شخص کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی صورت میں الیکشن متنازعہ ہونگے اور ہم کسی طور پر عوامی مینڈیٹ کو ہائی جیک کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button