گلگت بلتستان کے عوام متحد ہو کر جو بھی مطالبہ کریں وفاق پاکستان اسے پورا کرنے پر مجبور ہوگا،دیدار علی

27 مئی, 2019 14:00

شیعت نیوز: جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے تحت گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش اور غیر یقینی صورتحال کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر جناب دیدار علی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ جناب دیدار علی نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کی عوام اور تمام جماعتیں متفق ہوکر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے جو بھی مطالبہ کریں وفاق پاکستان اسے تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا۔

چاہے وہ مطالبہ آئینی صوبے کا ہو، کشمیر طرز کے سیٹ اپ کا ہو یا کچھ اور، کیونکہ آج گلگت بلتستان کو آئینی تحفظ دینا استحکام پاکستان کی ضمانت بن چکا ہے۔

4:41 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔