اہم ترین خبریںپاکستان

خانوادہ شہدائے کوئٹہ میں علامہ ساجد علی نقوی کی جانب سے نقد امدادکی تقسیم

شہداء کے خانوادہ اور زخمی متاثرین نےسربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کی مناسب سے سانحہ کوئٹہ کے حالیہ واقعہ کے متاثرین اور خانوادہ شہداء کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا گیا اور خانوادہ شہداء اور متاثرین کے نام علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام سنایا کہ علامہ ساجد علی نقوی ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی شہداء کے لواحقین اور متاثرین کیساتھ ہیں اور نہ پہلے کبھی انہیں تنہاء چھوڑا ہے اور نہ اب انہیں تنہائی کا احساس ہونے دیا جائے گا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :کوئٹہ میں دھماکہ اور انسانی جانوں کا نقصان قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیزکیاجائے، علامہ ساجد نقوی

ان کی مکمل سرپرستی کی جاتی رہے گی اور ملک میں حتی المقدور خانوادہ شہداء اور متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔آخرمیں شہداء کے بلندی درجات اور متاثرین کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔شہداء کے خانوادہ اور زخمی متاثرین نےسربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button