سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی کی رحمانیہ مسجد کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت
شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوئٹہ میں مسجد پر ہونے والے دھماکے کی مذمت ۔انہوںنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے پُرامن ماہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔
یہ خبر بھی لازمی پڑھیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک نیٹ ورک ختم کرنا ہوںگے،علامہ ساجد نقوی
دہشت گردانہ واقعات دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، قانون ایسے واقعات کے تدارک کیلئے فوری حرکت میں آئے اور ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔







