پاکستان

القدس ریلیوں میں ہم سے جدا ہونے والے دوبارہ شیعہ علما کونسل کی ریلیوں میں واپس آجائیں، علامہ سبطین سبزواری کی پیشکش

ہم چاہتے ہیں کہ القدس ریلیوں کو الگ ہونے کے بجائے ان میں اتحاد ہونا چاہیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ  سب سے پہلے القدس ریلی ہم نے نکالی اور بعد میں آنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی القدس ریلیاں شیعہ علما کونسل کی ریلیوں میں ضم کردیں۔

ایک سوال کے جواب میں علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ القدس ریلیوں کو الگ ہونے کے بجائے ان میں اتحاد ہونا چاہیئے، وحدت وقت کی ضرورت ہے، وحدت کی جتنی ضرورت اب ہے، ماضی میں کبھی نہیں تھی، اس لئے میرے خیال میں وحدت کا مظاہرہ ہونا چاہیئے۔ ان کاکہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ ریلی تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے نکالی گئی۔ پاکستان میں اس ریلی کی ابتداء ہم نے کی باقی تو بعد میں آئے تو بعد میں آنیوالوں کو ہمارے ساتھ شامل ہو جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ

القدس ریلی ہمارا اور آئی ایس او کا مشترکہ ایونٹ تھا، پھر آئی ایس او نے راہیں جدا کر لیں لیکن ہم تو وہیں موجود ہیں اور اسی تسلسل کیساتھ یہ دن منا رہے ہیں۔ ہاں جو الگ ہوگئے تھے، وہ واپس آسکتے ہیں،ہم انہیں اپنے ساتھ لیکر چلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ اتحاد کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو الگ الگ ریلیاں بھی فائدہ مند ہیں۔ ظاہر ہے جتنی زیادہ ریلیاں ہوں گی، اتنی موثر آواز اُٹھے گی۔ ہدف مشترک ہو، یہ بھی اتحاد کی علامت ہے۔ تو جتنے بھی جلوس ہوں، اتنا اچھا ہے، سب اظہار یکجہتی تو فلسطینی بھائیوں کیساتھ کر رہے ہیں۔ ویسے بھی ہم سب مسلمان بھائی ہیں، جب بھی کوئی اسلام کا مسئلہ ہوتا ہے، ہم متحد ہو جاتے ہیں۔ خواہ شیعہ ہوں یا سنی، پھر ہم ان حصاروں سے باہر آجاتے ہیں۔ لیکن یہ بھی ضرورت ہے کہ ہمیں ان حصاروں سے باہر ہی رہنا چاہیئے، ہمیں مل کر ایک موقف اختیار کرنا چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button