سعودی عرب

یمنی مجاہدین کی استقامت نے آل سعود کی نیندیں اڑادیں، عرب لیگ کے 2 ہنگامی اجلاس بلالیے

طاقت کا توازن ہاتھ سے نکلنے کے خوف کے سبب عرب لیگ کے دو ہنگامی اجلاس طلب کرلیے۔

شیعت نیوز : یمنی مجاہدین کی استقامت نے آل سعود کی نیندیں اڑادی ہیں۔ طاقت کا توازن ہاتھ سے نکلنے کے خوف کے سبب عرب لیگ کے دو ہنگامی اجلاس طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے توازن کے تبدیل ہونے کے خوف کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں عرب ممالک کے 2 ہنگامی اجلاس طلب کئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب پر جنگ کے توازن میں تبدیلی کی بنا پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب اور امارات پر یمنی فوج اور قبائل کی حالیہ دفاعی کارروائیوں کے پیش نظر عرب ممالک کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے ۔ عرب ممالک کے دونوں اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہوں گے ۔ سعودی حکام کے مطابق مذکورہ اجلاس میں عرب ممالک اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کےحکام شرکت کریں گے۔

یمنی فورسز اور قبائل کی جانب سے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد یہ اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کو اس بات پر یقین ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل مستقبل میں اپنے دفاع میں سعودی عرب کے اندر مزید ٹھکانوں پر شدید ترین دفاعی حملے کرسکتے ہیں ۔

ادھر یمنی وزارت دفاع کے ایک اعلی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے اندر 300 ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جائےگا۔ یمنی اہلکار کا کہنا ہے کہ ارامکو پر حملہ اسی سلسلے کی ابتدائی کڑی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ہونے والے عرب ممالک کے دو اجلاسوں میں عرب ممالک کی حمایت اور ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا البتہ اسے پہلے ہی امریکہ اور اسرائیل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی پر طاقت کے نشے میںغریب مسلمان عرب ملک یمن پر سالوں سے جارحیت شروع کررکھی ہےجس میں اب تک ہزاروں معصوم بچوں سمیت لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ یمنیوں نے آل سعود اور ان کے آقاؤں امریکہ و اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے استقامت کا راستہ اختیار کیا ہے اور آج تک سعودی عرب کو ناکوں چنے چبوائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button