اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ولادت امام حسن ؑ منایاجارہا ہے

کراچی میں جے ڈی سی کی جانب سے یوم ولادت امام حسن علیہ سلام کے موقع پر سجائے گئے دسترخوان امام حسن علیہ سلام پر خصوصی سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہونگے۔یہ دسترخوان پورے رمضان امام حسن ؑ کے نام پر کھیلایا جاتا ہے۔

شیعیت نیوز: نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن علیہ سلام کا یوم ولادت باسعادت آج15المبارک بروزمنگل نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا۔

اس سلسلہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں محافل ،سیمینارز ،کانفرنسز اور مختلف تقریبات کا اہتمام مساجداور امام بارگاہوں میں ہوگا جس سے علماء کرام ، زاکرین اورپروفیسر ز خطاب کرکے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسن علیہ سلام کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالیں گے ۔

کراچی میں جے ڈی سی کی جانب سے یوم ولادت امام حسن علیہ سلام کے موقع پر سجائے گئے دسترخوان امام حسن علیہ سلام پر خصوصی سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہونگے۔یہ دسترخوان پورے رمضان امام حسن ؑ کے نام پر کھیلایا جاتا ہے۔

دوسری جانب شہر بھر میں محفل و میلاد کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امام حسن علیہ سلام رسول اللہ (ص) کے بڑے نواسے اور حضرت فاطمہ الزہر ؑ اور امام علیٰ ؑ کے فرزند ہیں، آپ ؑ کو رسول اللہ نے جنت کا سردار قرار دیا ، جبکہ آپ ؑ اور آپکے بھائی امام حسین علیہ سلام کو رسول اللہ (ص) نے اپنا بیٹا قرار دیا، یہی وجہ سے ہے کہ حسنین کریم ؑ سے جاری نسل کو آل ِ رسول (ص) کہا جاتا ہے۔

امام حسن ؑ کے پوتے عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج سے 3 ستمبر تک جاری رہے گا

امام حسن علیہ سلام امام علی ؑ کی شہادت کے بعد منصب خلافت پر فائزہوئے لیکن شام کے گورنر نے آپ کے خلاف بلکل اُسی طرح بغاوت کردی جیسے آپ کے بابا ؑ کے خلاف کی تھی، یہاں تک کہ اسلامی دنیا میں فتنہ پھیلا گیا اور آپ ؑ نے امت کی خاطر امیر شام سے صلح کرکے امت کو بڑے فتنے سے بچایا اور دشمن اسلام کو بے نقاب کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button