اہم ترین خبریںپاکستان

نئے پاکستان کے ستم رسیدہ عوام سے وزیر اعظم عمران خان کی عجیب وغریب دعاکی اپیل

انہوں نے کہا ہے کہ قوم دعا کرے کہ کراچی کے قریب سمندر میں گیس کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوجائے، اگلے ہفتے تک گیس کے ذخائر ملنے کے امکانات ہیں۔

شیعت نیوزـ: مہنگائی اور غربت کے بوجھ تلے دبتی چلے جانے والی پاکستان قوم سے وزیر اعظم عمران خان نےایک عجیب وغریب دعا کی اپیل کردی۔بجائے عوام کو معاشی طور پر ریلیف فراہم کرنے کے وزیراعظم نے قوم کو دعاؤںپر لگادیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم دعا کرے کہ کراچی کے قریب سمندر میں گیس کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوجائے، اگلے ہفتے تک گیس کے ذخائر ملنے کے امکانات ہیں۔

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرحالات میں کام کیا اور موجودہ حالات میں بھی اسی قوم سے پیسہ جمع کرکے ملک چلا کر دکھاؤں گا۔

وزیرا عظم نے پشاور کے ٹیجنگ ہسپتال میں ٖڈاکٹر اور صوبائی وزیر صحت کے مابین جھگڑے کے بعد ہڑتال کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سرکاری ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button