وزارت خارجہ نے امریکا و ایران کو خبردار کردیا ، ذرہ سی غلطی بھی نا کرنا، ورنہ؟

17 مئی, 2019 22:29

شیعیت نیوز: پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا احتیاط سے کام لیں، چھوٹی سی غلطی خطے کے امن کو آگ لگا سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی خوشخبری بھی سنا دی۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کےاقراری مجرم کی رہائی ظلم ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ائیرکرافٹ اور بمبار نصب کرنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں موجود کشیدگی کو بڑھائے گا، پاکستان فریقین سے تحمل کی توقع رکھتا ہے، چھوٹی سی غلطی بڑے پیمانے پر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

بخشو پالیسی: امریکا ایران تنازع میں کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، شاہ محمود

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی نوید بھی سنادی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے پاکستانی قیدیوں کی تفصیل بھی بتائی، ابوظہبی، العین سے 262 قیدی، دبئی سے 177، شارجہ سے 52 ،اجمان سے 65 اور فجیرہ سے 16 قیدی رہا کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے اقراری مجرم کو رہا کرنا ظلم ہے، پاکستان اس معاملے کو ہرفورم پر اٹھارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی21 مئی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے،13 اور 14 جون کے سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت بھی متوقع ہے۔

5:32 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔