اہم ترین خبریںپاکستان

بخشو پالیسی: امریکا ایران تنازع میں کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی منگل کو اسلام آباد میں خارجہ اُمور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

شیعیت نیوز: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی ایران تنازع میں کسی کیمپ میں نہیں جائیںگے،ہم پاک ایران گیس پائپ لائن میں پیش رفت کے خواہاں ہیں لیکن امریکی پابندیوں کی وجہ سے کوئی ملک اس میں فنڈنگ کے لیے آمادہ نہیں ،ہم نہیں چاہتے ایران سے تعلقات کو ٹھیس پہنچے۔

شاہ محمود قریشی منگل کو اسلام آباد میں خارجہ اُمور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

امریکہ عالمی امن کا بدترین دشمن ہے، آج یوم مردہ باد امریکا منائیں گے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم

انکا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کے حوالے سے کیے گئے سوالوں کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور خطے کا اہم ملک ہے یقیناً ہم دونوں امریکااور ایران کے درمیان تنازع میں فریق نہیں بنیں گے ،پاک ایران گیس معاہدہ معاشی طور پر ایک مستحکم منصوبہ ہے لیکن امریکاکی جانب سے پابندیوں کے علاوہ یورپی یونین، مشرق وسطیٰ اور بعض دیگر ممالک کے بھی اس منصوبے پر تحفظات ہیں،یہ ایک حساس معاملہ ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایسی حکمت عملی وضع کی جائے کہ خطے میں حالات غیرمستحکم نہ ہوں اور پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بھی ٹھیس نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کی وزارت خارجہ کہہ رہی ہے کہ امریکا ایران تنازعہ میں ہم کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے لیکن سعودی یمن تنازعہ میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ دوہرا معیار پاکستانی عوام کی ترجمانی نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button