پاکستان

ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کو پانی کے مسائل درپیش ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں،رکن جی بی اسمبلی ریحانہ عبادی

اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر جی بی اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلتستان ڈویژن بغیر کسی سربراہ کے چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر جی بی اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلتستان ڈویژن بغیر کسی سربراہ کے چل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ایکسین نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پر اپنے بیان میں ریحانہ عبادی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کو پانی کے مسائل درپیش ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں۔سکردو جیسے گنجان آباد شہر اور اطراف کے تمام علاقوں کے عوام مسائل متعلقہ کو لے کر کہاں جائیں؟

وزیر اعلی جی بی، وزیر تعمیرات اور چیف سیکریٹری سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس اہم مسئلے کی جانب فوری توجہ دی جائے اور فوری طور پر ایکسئن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے موجودہ ایکسین کو اضافی چارج دے کر عوامی مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ کیونکہ میں خود مشاہدہ کرچکی ہوں آج بھی خواتین پانی کے لیے احتجاج کر رہی تھیں اور ان کے مسائل کو سننے کے لیے کوئی موجود نہ تھا۔ یہ المیہ ہے کہ عوام مسائل لیکر متعلقہ اداروں کے دروازوں تک جائیں لیکن وہاں کوئی موجود نہ ہوں اور مسائل جوں کا توں رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button