اہم ترین خبریںپاکستان

گذشتہ روز دھرنے سے گرفتار ہونے والےحسن سہیل سمیت تمام جوان رہا

گذشتہ صبح دھرنا آرگنائز حسن سہیل سمیت درجنوں جوانوں کو پولیس انتظامیہ نے گرفتار کرلیا تھا جنہیں رات گئے آزاد کردیا گیا ہے

شیعیت نیوز: شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے گذشتہ صبح دھرنا آرگنائز حسن سہیل سمیت درجنوں جوانوں کو پولیس انتظامیہ نے گرفتار کرلیا تھا جنہیں رات گئے آزاد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھرنے کو ثبوتاژ کرنے کے لئے پولیس انتظامیہ نے صدر پاکستان جناب عارف علوی کے گھر کےباہر سے حسن سہیل سمیت کئی جوانوں کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، تاکہ خوف پھیلا کر دھرنے کا خراب کیا جاسکے البتہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور شیعہ جوانوں کی استقامت سے تمام سہیل حسن اور تمام جوان رہا کردیئے گئے ہیں۔

کراچی: سازشوں،پروپگنڈ ے کے باوجود احتجاجی دھرنا 13 ویں دن میں داخل

دھرنا اسی شان و شوکت سے جاری ہے جس میں مومنین کی کثیر تعدا د موجود ہے۔

واضح رہے کہ دھرنا کئی سالوں سے لاپتہ کیئے جانے والے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے گذشتہ 13 دنوں سے صدر پاکستان جناب عارف علوی کے گھر بمقام محمد علی سوسائٹی کراچی میں جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button