پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحرک نیٹ ورک ختم کرنا ہوںگے،علامہ ساجد نقوی

تمام مذاہب و مکاتب فکر کی عبادت گاہوں اور صوفیائے کرام کے مزارات کی سیکورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنایا جائے

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کی داتا ؒدربار دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار، علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر کیا جائے، دشمنوں کی سازشوں سے بھی خبردار رہنا ہوگا،صوفیائے کرام کے مزارات اور تمام عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت، غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بدھ کی صبح دربار داتاؒ صاحب پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی کہاکہ اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے اور جاں بحق ہونیوالے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید موثر اور تیز کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک نیٹ ورک ختم کرنا ہوںگے۔

عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے ،علامہ ساجد نقوی

ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب و مکاتب فکر کی عبادت گاہوں اور صوفیائے کرام کے مزارات کی سیکورٹی کو مزید بہتر اور فول پروف بنایا جائے دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے بھی سانحہ داتا دربار کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ دہشتگرد ایک مرتبہ پھر سر اٹھارہے ہیں جسے بھرپور انداز میں کچلنا ہوگا، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،انہوںنے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانو ں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button