پاکستان

زید حامد کی ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کوریاست مخالف قراردینے کی مذموم کوشش

واضح رہے کہ زید حامد ہمیشہ اُس موقع پر میدان میں آتا ہے جب ملت جعفریہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کررہے ہوتے ہیں۔

شیعیت نیوز: مالیخولیا کے مریض زید حامد کا مرض شدت اختیار کرگیا ہے اور انہوںنے اپنے ایک کالم میں مکتب اہلیبت علیہ سلام پرایک بار پھر ملک سے غداری کا لیبل لگانے کی ناکام کوشیش کی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ میں کہتا تھا اور میری بات ثابت ہوئی کہ پاکستان میں مسلح شیعہ گروہ موجود ہے ، 19 افراد کی گرفتار اس بات کا ثبو ت ہے۔

انہوںنے شام میں داعش کے خلاف جانےوالے جوانوں پر بھی شدید تنقید کی لیکن پاکستان سے ہی داعش کی حمایت میں جانے والی پاکستانیوں کا زکر نہیں کیا۔

انہوںنے اپنی تحریر میں شیعہ مسلمانوں کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا اور باربار شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور پاکستان میں فرقہ واریت کو ایران سے جوڑنے کی کوشیش کی جبکہ یہ نہیں بتایا کہ انقلاب اسلامی سے قبل خیرپور کے مقام پر وہابی شدت پسندگروہ نے 100 سے زائد شیعہ مسلمانوں کو عاشور کے روز کلہاڑوں تلواروں سے قتل کیا ہے۔

زید حامد نے اپنے ذہنی خلفشار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی ایک جھوٹا پروپگنڈا ہے، اس نے کہا کہ پا کستانی شیعہ جوان جو لاپتہ ہیں ان میں سے کچھ ایران میں ہیں یا شام میں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور اسرائیل کی سازش بے نقاب !! زید حامد دھشتگردوں کے سہولت کار نکلے

زید حامد کی یہی باتیں اسکی دفاعی صلاحیت کا پتہ دیتی ہیں کہ اس ذہنی مریض کو کچھ پتہ نہیںملک میں کیا ہورہا ہے اور کہتا ہے میں دفاعی تجزیہ کار ہوں۔

زید حامد نے لئے اطلاع ہے کہ شیعہ لاپتہ افراد جنکی بازیابی کا مطالبہ کیا جارہا ہے وہ ہیں جنکو انکے گھر سے اُٹھا یا گیا ہے اور اسکی عدالت میں پٹیشن بھی لگی ہوئی ہیں۔

المختصر یہ کہ زید زمان حامد جو پیشہ سے انجینئر ہے لیکن پتہ نہیں کیسے اب دفاع تجزیہ کار بن گیا ہے نے ملت جعفریہ کے خلاف ریاست کے خلاف کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :زید حامد مالیخولیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا

واضح رہے کہ زید حامد ہمیشہ اُس موقع پر میدان میں آتا ہے جب ملت جعفریہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کررہے ہوتے ہیں۔

اس سے قبل پارچنار واقع پر زید حامدنے شیعہ مسلمانوں کو غداری کا الزام لگایا تھااور اب جبکہ ایک بارپھر شیعہ مسلمان لاپتہ افراد کے لئے احتجاج کررہے ہیں تو یہ مالیخولیا کا مریض پھر میدان میں آگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button