پاکستان

ملتان: کراچی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے آج خواتین دھرنا دیں گی

دھرنے میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو دیا جانے والا دھرنا علامتی ہوگا۔

شیعیت نیوز: کراچی میں صدر پاکستان کے گھر کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے طور ملتان کی خواتین اور بچے کل نواں شہر چوک پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی فیملیز جو کہ اس وقت صدر پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر آج سات دن سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے اُن سے اظہار یکجہتی، آئین اور قانون کی پاسداری اور سکیورٹی ایجنسیز تک اپنی آواز پہنچانے کیلئے آج شام 5 بجے نواں شہر پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

ملتان ائیر پورٹ پر زائرین امام حسین ؑ کا ایمرٹس ائیر لائن کے خلاف احتجاج جاری ۔

دھرنے میں خواتین کے علاوہ بچے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو دیا جانے والا دھرنا علامتی ہوگا۔

دھرنا آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی میں بیٹھنے والی اپنی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہیں، جب تک وہ بیٹھی ہیں، ہم بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button