پاکستان

ملت جعفریہ کے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے،علامہ نیاز حسین

انہوں نے کہا کہ افراد کو گھروں سے اٹھا کر غائب کر دینا کہ ان کے اہلخانہ کو کوئی خبر بھی نہ ہو، انسانی حقوق، آئین اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کراچی میں 100 سے زائد جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے بے گناہوں کی بازیابی کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نا انصافی اور ظلم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا کہ اگر شیعہ علماء نے متفقہ طور پر ان دھرنوں اور احتجاجی تحریک میں شریک ہونے کی حمایت کی تو حکومت کیلئے سخت مشکلات پیدا ہوں گی۔

امریکی حمایت یافتہ ممالک سے چند ڈالروں کے حصول کی خاطرایران جیسے مخلص دوست سے تعلقات خراب نا کیئے جائیں،علامہ قاضی نیاز نقوی

انہوں نے کہا کہ افراد کو گھروں سے اٹھا کر غائب کر دینا کہ ان کے اہلخانہ کو کوئی خبر بھی نہ ہو، انسانی حقوق، آئین اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد پر کوئی الزام ہے تو ان پر مقدمے قائم کرکے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، لیکن بغیر وجہ بتائے اور کسی جگہ پیش کئے بغیر انہیں غائب رکھنا جنگل کے قانون کے مترادف ہے، جس کا اسلام اور آئین پاکستان سے کوئی واسطہ نہیں اور کسی بھی مہذب ملک میں بھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملت جعفریہ کے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button