علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نےکراچی میں صدر عارف علوی کے گھر کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کی جانب سے جاری دھرنے میں خانوادوں سے ملاقات کی ۔
شیعہ مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آپ نے خود کو تنہا محسوس نہیں کرنا پوری ملت جعفریہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں بہنوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اب تک جس استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو جاری رکھیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی تک یہاں سے نہ اٹھیں۔ آپ کا یہاں بیٹھنا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام میں بیداری کا سبب بن رہا ہے۔
علامہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلیے ہم نے تمام قانونی راستے اختیار کیے مگر مقتدر اداروں نے ہماری شنوائی نہیں کی اب اگر ہمارے یہ جوان بازیاب نہیں ہوتے تو ملک بھر میں اس احتجاجی تحریک کو پھیلادیں گے اور اپنے جوانوں کو بازیاب کروا کر ہی دم لیں گے۔علامہ راجہ ناصرنے لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کو یقین دلایا کے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آپ خانوادوں کی جانب سے ہم سے جو بھیمطالبہ کیا جائے گا ہم اس کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
سربراہ مجلس وحدت کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھنا ہے ایک دوسرے کا مددگار بننا ہے اور ریاستی اداروں کو مجبور کرنا ہے کہ وہ ہمارے لاپتہ جوانوں کو ظاہر کرے اگر بے گناہ ہیں تو رہا کیا جائے اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔







