پاکستان

پی ٹی ایم کے کچھ لوگ غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں،آرمی چیف

شیعیت نیوز: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پختون قومی موومنٹ بذات خود کوئی مسئلہ نہیں ہے ، کچھ لوگ غیر ملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجونوں سے نوازا گیاہے ، آپریشن کے بعد جو مسائل اجاگر کئے گئے وہ حقیقی تھے ، دشمن کے منصوبے ناکام بنادیں گے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے مختلف جامعات کے طلبا سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پی ٹی ایم خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپریشن کے بعد پی ٹی ایم نے جن مسائل پربات کی وہ حقیقی اورقدرتی تھی۔ تنظیم کے کچھ افراد غیرملکی ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ یہ افراد دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے جذبات سے دانستہ طور پر کھیل رہے ہیں۔

پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے دیرپا امن کا قیام ہے، ہم دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گے، حکومت اورسکیورٹی فورسزقبائلیوں کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ذہین اور قابل نوجوانوں سے مالا مال ہے۔ قوم اور مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں۔ قربانیوں کے ثمرات سماجی اور اقتصادی ترقی کے ذریعے حاصل کریں گے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ طلبا کسی بھی گمراہ کن پراپیگنڈہ میں نہ آئیں گے اور ملکی روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر طلباءکی جانب سے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button