صدر مملکت عارف علوی کی وفاقی وزیر علی زیدی کو لاپتہ افراد کے مسئلے کوجلد حل کرنے کی یقین دہانی
وزارت بحری امور کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نےصدر کو اُنکے گھرکےسامنےدھرنادینےوالوں کےمطالبات سےآگاہ کیا ہے ،اس موقع پر صدر عارف علوی کی لاپتہ افراد کے مسئلے کوجلد حل کرنے کی یقین دہانی

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہےکہ صدر مملکت سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے اور ان کو ان کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاءکے مطالبات سے آگاہ کیاہے، علی زیدی نے کہاکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور ان کو ان کے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے مظاہرین کے قانونی مطالبات کے بارے میں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں : جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے
علی زیدی نے کہاکہ صدر مملکت صورت حال سے مکمل طور پر واقف ہیں اور لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کیلئے ان کی ذات سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں ، صدر پاکستان نے مجھے خصوصی احکامات دیتے ہوئے کہاکہ میں دھرنے میں موجود شرکاءکا خصوصی خیال رکھنے کو یقینی بنائوں ۔
یہ بھی پڑھیں :لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا صدر مملکت کی رہائش گاہ پر جاری دھرنے کا تیسرا روز
بعد ازاں وزارت بحری امور کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نےصدر کو اُنکے گھرکےسامنےدھرنادینےوالوں کےمطالبات سےآگاہ کیا ہے ،اس موقع پر صدر عارف علوی کی لاپتہ افراد کے مسئلے کوجلد حل کرنے کی یقین دہانی، صدر عارف علوی نے علی زیدی کودھرنا ختم ہونےتک مظاہرین کی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔