پاکستان

کراچی، خانوادہ اسیران کے دھرنے کے ثمرات آنا شروع دو گمشدہ شیعہ جوان بازیاب

پیام ولایت فاؤنڈیشن کراچی ڈویژن کے صدر سید مصور عباس کاظمی اور کاشف عباس نقوی بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں یازباب ہونے والے جوان لانڈھی اور کورنگی کےرہائشی ہیں

شیعت نیوز: خانوادہ اسیران ملت کے صدرمملکت عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری احتجاجی دھرنےکے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، شیعہ اسیروں کے اہل خانہ کی استقامت کی بدولت 2 جبری گمشدہ شیعہ جوان بازیاب ہوکر بخیر وعافیت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز سے سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے بیٹھی اسیران ملت جعفریہ کی ماؤں بہنوں کی استقامت کی بدولت گذشتہ ایک ماہ سے جبری پیام ولایت فاؤنڈیشن کراچی ڈویژن کے صدر سید مصور عباس کاظمی اور کاشف عباس نقوی بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں یازباب ہونے والے جوان لانڈھی اور کورنگی کےرہائشی ہیں ۔

واضح رہے کہ اسیران ملت جعفریہ کے اہل خانہ اپنے پیاروں اور عزیزوں کی بازیابی کیلئے گزشتہ چارروز سے محمد علی سوسائٹی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، جن کا ایک ہی مطالبہ ہے صدر مملکت خود آکر ہماری دادرسی کریں اور ہمارے عزیزوں کی فوری بازیابی کویقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button