پاکستان

جبری شیعہ گمشدیوں کے خلاف اور خانوادہ اسیران کراچی کے دھرنے کی حمایت میں اسلام آباد پریس کلب پر احتجاج

انہوں نے کراچی دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کرینگے جب تک کراچی دھرنے کی مطالبات منظور نہیں ہوتے، اسی طرح کے مظاہرے ہر شہر ہر نگر میں جاری رکھیں گے

شیعیت نیوز: خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کراچی دھرنے کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی اور کراچی صدارتی کیمپ آفس کے سامنے تین دن سے جاری دھرنے کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

مجلس وحدت مسلمین خیرپختواہ کے رہنماء شبیرساجدی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسیران کے خانوادہ کے مطالبات اور احساسات کاخیال کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر کوئی کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے اس کو عدالتوں پیش کیا جائے۔ کئی سالوں سے بے گناہ افراد کو لاپتہ کیا ہوا ہے جس کے سبب یہ فیملیز قیامت کی گھڑی سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے کراچی دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کرینگے جب تک کراچی دھرنے کی مطالبات منظور نہیں ہوتے، اسی طرح کے مظاہرے ہر شہر ہر نگر میں جاری رکھیں گے۔ مظاہرین سے خطاب میں ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی جنگل کا قانون ہے چادر چاردیوای کا کوئی تقدس نہیں وردی میں ملبوس اہلکار بچوں اور عورتوں کے سامنے بے گناہ کو اٹھاکر غائب کردیتے ہیں۔

اس موقع پر ائی ایس او کے ڈویژنل صدر برادار مسلم عباس کا کہنا تھا کہ ائی ایس او پاکستان کراچی میں جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کرتی ہیں اور حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے ورنہ ائی ایس او پاکستان شہر شہر نہ ختم ہونے والے احتجاج کی کال دینگے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے اس غیر آئینی اقدامات کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button