پاکستان

فرنٹیئر فورس رجمنٹ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ہے

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ نے نہ صرف روایتی بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

جبکہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر فورس رجمنٹ نے نہ صرف روایتی بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button