قوم میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑیں گے، راشد رضوی
قوم میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو شیعہ جوانوں کی مخبریاں کرتی ہیں انہیں گرفتار کروارہی ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ مسنگ پرسن موومنٹ کے رہنماء راشد ررضوی نے صدر پاکستان کیمپ ہاوس کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم میں چھپی کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں انکا کہنا تھا کہ قوم میں چھپی کالی بھیڑیں سن لیں کہ اگر انہوں نے نوجوانوں کی مخبریاں کرنا بند نہیں کی تو ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے، اور تمھارا گھروں میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔
راشد رضوی کا کہنا تھا کہ قوم میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو شیعہ جوانوں کی مخبریاں کرتی ہیں انہیں گرفتار کروارہی ہیں۔
لاپتہ افراد مسئلہ،علامہ شہنشاہ نقوی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ ا س وقت شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے حوالے سے احتجاجی دھرنا صدر پاکستان کے کیمپ ہاوس بمقام محمد علی سوسائٹی میں گذشتہ چار روز سے جاری ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق گذشتہ رات دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے لاپتہ افرا د کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔
دوسری جانب احتجاجی دھرنے میں علامہ احمد اقبال رضوی، مو لانا ناظر تقوی، مولانا محمد علی نقوی، علامہ باقر زیدی، مولانا کاظم عباس، مولانا صادق تقوی سمیت مشہور و معروف شخصیت نے شرکت کی۔
لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ دھرنا اپنے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔