عوام کو درپیش لاپتہ افراد کا مسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے ،علامہ ساجد نقوی

29 اپریل, 2019 18:07

شیعت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پرتسلسل کے ساتھ گہری تشویش کا اظہارکیا جاتارہاہے کہ پاکستانی شہریوں کے خلاف یہ اقدام زیادتی اور انسانی و شہری حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے جو یقیناً قابل مذمت فعل ہے۔

علامہ ساجد نقوی کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہا کہ عوام کو درپیش لاپتہ افراد کامسئلہ ملک کا سنگین مسئلہ ہے جو قابل افسوس اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

انہوں کہا کہ بغیر کوئی جرم ثابت ہوئے اپنے ہی شہریوں کے ساتھ ایسی گھناونی اور خلاف قانون، جابندار انہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہا کہ عدل و انصاف سب کیلئے برابر ہونا چائیے نہ کہ کسی کیلئے کچھ اور عوام کیلئے کچھ اور ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی پر کوئی الزام اب تک بھی ثابت نہیں ہواہے تو ا س کی فوری بازیابی کی جانی چائیے اور جن پر الزام عائدکر کے گرفتار کیا گیا ہے انکی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے ا نکے مقدمات بھی عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے مکمل ہوں اور انصاف سب کو ہوتا نظر آئے۔

آخر میں ترجمان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے لاپتہ افراد کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کوسبوتاژ کرنے والے سرکاری اہلکار پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے لاپتہ افراد کے سنگین مسلے کو حل کرنے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائے گی اور عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کرنے اور ا ن کے اعتماد کی بحالی میں کر دار ادا کرے۔

1:14 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔